وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیر زادہ کی کاوشیں رنگ لے آئیں

حاصل پور کے لیے 7 ارب روپے کی گرانٹ منظور وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیر زادہ کی کاوشیں رنگ لے آئیں حاصل پور (شہزادحسیں۔ بیورچیف) — وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیر زادہ نے حاصل پور کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے سات ارب روپے کی گرانٹ منظور کروا لی ہے۔ اس گرانٹ سے شہر میں سڑکوں، نکاسی آب، بجلی، اور دیگر بنیادی سہولیات کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ ان ترقیاتی فنڈز کی منظوری پر ملک عبد الحمید صدرمرکزی انجمن تاجران حاصل پور نے وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیر زادہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سابق ایم پی اے محمد افضل گل کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے منصوبے کی منظوری میں بھرپور تعاون کیا۔ ملک عبد الحمید نے کہا کہ یہ گرانٹ حاصل پور کی تعمیر و ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوگی اور شہریوں کے دیرینہ مسائل حل ہونے کی امید ہے۔